موسم

کراچی میں آئندہ تین روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان، پارہ کتنا رہے گا؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران شمال مشرق سے 20 سے 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم اس دوران موسم خشک اور خنک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ تین روز کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خنک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker