پاکستان

گوادر، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت ملک کے مزید 7 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے مزید 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق  ہوگئی، گوادر، کوئٹہ، وزیرستان، راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپورخاص شامل ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مزید 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گوادر، کوئٹہ، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپورخاص کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور اور پشین کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک قرار پائے ہیں، 8 مئی سے 23 مئی کے درمیان تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق قومی ادارہ صحت کی ریجنل پولیو لیبارٹری نے پولیو وائرس کی موجودگی کی رپورٹ جاری کردی، 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس وائلڈ ون نکلا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker