پاکستانتازہ ترین

ایک ہفتے سے مسقط میں پھنسا پی آئی اےکا جہاز ملک میں واپس نہیں آسکا

ایک ہفتے سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں پھنسا پی آئی اےکا جہاز ملک میں واپس نہیں آسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیرکو متاثرہ جہاز کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز کے ذریعے مسقط بھیجا گیا تھا، سی 130طیارہ جہاز کےلیے متبادل انجن فراہم کرکے خراب انجن لےکر کراچی واپس آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، مسافر مسقط ہوائی اڈے پر تقریباً 23 گھنٹے تک پھنسے رہے، مسافروں کو تین الگ الگ پروازوں سے ملک لایا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ392 مسافروں کے ساتھ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز کا انجن 35 ہزار فٹ کی بلندی پر خراب ہوگیا تھا، پرواز کو مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی تھی، جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام شروع کردیا گیا ہے، امید ہے آج شام تک جہاز کا انجن تبدیل کردیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انجن تبدیلی کے بعد ٹیسٹنگ ہوگی، جس کے بعد طیارہ وطن واپس آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker