انٹرنیشنل

مجھے کچھ بھی ہوا تو پورے ایران کو اڑا دیا جائے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے، مجھے یورپ سے پیار ہے مگر وہ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا۔

عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ یورپ میں کچھ جگہیں اب قابل شناخت نہیں رہیں، عوامی ہجرت نے یورپ کو نقصان پہنچایا ہے۔

ناروے کا ٹرمپ کو بڑا سفارتی جھٹکا، غزہ بورڈ آف پیس کی رکنیت مسترد

انہوں نے کہا کہ سبز توانائی پر توجہ ہے، ہم مہنگائی کو ختم کرنے میں کامیاب رہے، میری صدارت میں امریکی معیشت ترقی کررہی ہے۔ ہم وینزویلا کی مدد کر رہے ہیں ،2020 سے پہلے وینزویلا بہت اچھا ملک تھا ، پھر انہوں نے اپنی پالیسی تبدیل کر لی ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے گرین لینڈ میں بیسز سیٹ کیں اور گرین لینڈ کیلئے لڑے ، ہر ملک کو اپنی حدود و علاقے کا دفاع کرنے کا حق ہے ، امریکا سے بہتر کوئی گرین لینڈ کا دفاع نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈنمارک صرف ایک برف کا ٹکڑا ہے،ہم ڈنمارک کیلئے لڑے پھر گرین لینڈ انہیں واپس کر دیا ،قومی سلامتی کے لیے امریکا کو ڈنمارک کی ضرورت ہے۔ گرین لینڈ امریکی سکیورٹی کیلئے ضروری ہے، اس کیخلاف طاقت کا استعمال نہیں کروں گا.

دریں اثنا ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے مجھے مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر میں نے سکیورٹی فورسز کو واضح احکامات دیئے ہیں کہ اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوا تو پورے ایران کو اڑا دیا جائے۔ کرۂ ارض سے ایران کا نقشہ بھی مٹا دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ایران کی جانب سے پہلی بار اس نوعیت کی دھمکیاں سامنے آئیں تھیں تو بائیڈن انتظامیہ کو سخت ردعمل دینا چاہیے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker