پاکستانتازہ ترین

رانا ثنا اللہ کو پنجاب میں بھی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

وفاقی مشیرسیاسی امور راناثنااللہ کو پنجاب میں اہم رول دینے پر غور شروع کردیا گیا تاہم نواز شریف معاملے پر فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو کو پنجاب حکومت میں بھی اہم رول دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کوچندپارٹی رہنماؤ ں نے وفاقی مشیرکے پنجاب میں رول کی تجویزدی۔

امن وامان سمیت چندسرکاری کمیٹیوں میں راناثنا کو شامل کرنیکی تجویز دی گئی جبکہ ن لیگ سے باہراہم شخصیت کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت پر تجویزدی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف معاملے پرمزیدمشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دی تھی، رانا ثنااللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ بھی حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker