پاکستان
پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف

اسلام آباد، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 21 ہزار 647 پاکستانی شہری اس وقت قید ہیں۔
ان میں سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد ایسے پاکستانیوں کی ہے جن کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔
وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 745 پاکستانی قید ہیں، جن میں کچھ سزا یافتہ جبکہ بڑی تعداد زیرِ سماعت مقدمات کا سامنا کررہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں 5 ہزار 297 پاکستانی بند ہیں، تاہم وہاں پاکستانی شہریوں کے جرائم کی نوعیت سے متعلق تفصیلات دستیاب نہیں ہو سکیں۔



