Khyber Pakhtunkhwa
کرک: اسپتال ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کا واقعہ، پولیس کو کمرے سے کیا اہم شواہد ملے؟

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کے معاملے میں دوران تفتیش اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق نرس ڈیوٹی پر تھی کہ اسی دوران اس کی طبیعت ناساز ہوئی جس پر نرس ہاسٹل چلی گئی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نرس نے خودکشی کی ہے، اس کے جسم پرتشددکے نشانات نہیں ہیں، نرس کے کمرے سے نشہ آور انجیکشن ملے ہیں۔
واضح رہے کہ کرک میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہوئی تھی، اسپتال کے ایم ایس کے مطابق نرس اسپتال سے ڈیوٹی کےبعد ہاسٹل گئی تھی جس کی لاش ہاسٹل سے ہی برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعےکی تحقیقات کےلیےکمیٹی بنادی گئی ہے۔



