Khyber Pakhtunkhwaپاکستان

لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے: علی امین

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے، وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھےگا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے سے صوبے میں وزرا، اراکین، ورکرز کو اٹھایا جارہاہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کےحکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی، حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔

علی امین گنڈا پور بولے رکاوٹوں، مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران 3 مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، ہماری ایک پارٹی ہے، پختون ہیں،گھر آئےمہمان کی قدر کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker