Sind

کراچی بارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔

پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد رول نمبر 520050 نے  مجموعی 1100 میں سے 1021 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی طالبہ منزہ خان بنت مبشر حسن رول نمبر 520062 نے 1016نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکی طالبہ انوشہ نوید بنت نوید سرور رول نمبر 510892  نے 1015 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 28ہزار 259 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 27ہزار 323 امیدوارا متحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 56.99 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 1998 امیدوار اے ون گریڈ، 3471اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے  نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں طلبہ کے ساتھ والدین، اساتذہ اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker