پاکستانSind

سیہون انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 30 زخمی

سیہون انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ بھینس سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں مسافر کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیہون میں لکی شاہ صدر کے مقام پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی ۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر عبداللہ شاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker