بلوچستان

بلوچستان میں امن و ترقی کیلئے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و ترقی کیلئے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پربریفنگ

ملاقات میں سردار محمد عمر گورگیج، میر عبدالقدوس بزنجو، بلال مندوخیل، حسنیٰ بانو،نوابزادہ جمال رئیسانی،ملک شاہ گورگیج، فیصل جمالی، بخت کاکڑ،علی مدد جتک، نواب ثنااللہ زہری، علی حسن زہری اور لیاقت لہڑی شریک تھے۔

ملاقات میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے ملک بھر سے غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker