Mastungبلوچستان
کھڈ کوچہ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر محکمہ تعلیم بلوچستان کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی
مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے گروہ میں مسلح افراد نے محکمہ تعلیم بلوچستان کی کوسٹر بس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد کی اس اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں بس میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ظہور احمد، عبد الستار، نصیر حسین اور تنویر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی یہ کوسٹر بس کوئٹہ سے پنجگور جا رہی تھی کہ اسے شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا۔



