بزنس
او جی ڈی سی ایل نے اٹک میں گیس کےکنویں سے پیداوار بحال کرلی
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے اٹک میں واقع جنڈ-1 کنویں سے گیس کی پیداوار شروع کردی۔

اعلامیے کے مطابق جنڈ-1 کنواں یومیہ 2 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے، یہ کنواں 2019 میں دکھنی گیس پروسیسنگ پلانٹ کے ذریعے پیداوار میں شامل کیا تھا، زیادہ مقدار میں زہریلی گیس، مشکل زیرِ زمین حالات کےباعث تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث گیس پیداوار معطل ہو گئی تھی۔ اوجی ڈی سی ایل ماہرین کی ٹیم نے رسک اینالیسز کے بعدکنویں کی بحالی کا منصوبہ کامیابی سےمکمل کیا۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن کےدوران زیرِزمین آلات کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا اورکنویں کی ساخت بحال کی گئی، طویل المدتی تحفظ کے لیےکنویں میں خصوصی اینٹی کوریژن ٹیوبنگ نصب کی گئی۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہےکہ جنڈ-1 کنویں کی بحالی سے ملک میں گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔



