بزنس

کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 320 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، شہری پریشان

کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد فی لیٹر نرخ 320 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ بعض شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے، یا پھر اس کی غیر قانونی فروخت کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker