جرم
لاہور: شادی ہال میں انتظامات کی شکایت پر باراتیوں اور انتظامیہ میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی
لاہور: باراتیوں اور شادی ہال انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور پولیس کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں شادی ہال میں انتظامات کی شکایت پر باراتیوں اور انتظامیہ میں تکرار ہوئی اوربات لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی ۔
پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ بھی شروع ہوگئی جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو ئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی۔



