Sind

کراچی: راؤ انوار کی گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں ڈبل کیبن گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ڈبل کیبن گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم گاڑی میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گاڑی سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ہے، گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker