انٹرنیشنلتازہ ترین

امریکی دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافے کی تجویز، تاریخ کاسب سے بڑا 4181 کھرب 27 ارب روپےکا بجٹ ہوگا

امریکا کے دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پینٹاگون نے امریکی صدر کے مالی سال 2027 کے لیے دفاعی بجٹ کی مزید تفصیلات جاری کردیں، یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا 4 ہزار 181 کھرب 27 ارب روپے کا بجٹ ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ میں بحری جہازوں، جیٹ طیاروں اور گولڈن ڈوم کے لیے 750 ارب ڈالر شامل ہیں۔

ایران جنگ میں بے دریغ استعمال کے باعث امریکا کیلئے میزائلوں کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا

امریکی دفاعی بجٹ میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی پر بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹمز پر 74 ارب ڈالر خرچ ہوں گے، اسپیس ڈیفنس پروگرامز کے لیے 75 ارب ڈالر سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

میزائل دفاعی منصوبے “گولڈن ڈوم” کے لیے 18 ارب ڈالر جبکہ امریکا میکسیو سرحد کے لیے 2.3 ارب ڈالر سکیورٹی فنڈ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker