انٹرنیشنل

ایران میں جاری مظاہروں کے دوران نیتن یاہو نے ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کردیا

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ وار کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہ ’ہم ایرانی عوام کی جدوجہد اور آزادی، خودمختاری اور انصاف کے لیے ان کی خواہشات کے ساتھ یکجہتی رکھتے ہیں‘۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ’یہ بہت ممکن ہے کہ ہم اس وقت ایک ایسے لمحے میں موجود ہوں جب ایرانی عوام اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں‘۔

نیتن یاہو نے تہران کے جوہری پروگرام پر بھی بات کی اور بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے اسی ہفتے اپنے سرکاری دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تبادلہ خیال کیا۔

نیتن یاہو کے مطابق ’ہم نے ایک بار پھر اپنے مشترکہ مؤقف کا اعادہ کیا اور ایک طرف زیرو اینرچمنٹ اور دوسری جانب ایران سے 400 کلوگرام افزودہ مواد نکالنے اور جوہری تنصیبات کو سخت اور حقیقی نگرانی میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

خٰال رہے کہ ایران میں جاری مظاہرے گزشتہ اتوار کو اس وقت شروع ہوئے تھے جب دکانداروں نے معاشی مسائل کے خلاف ہڑتال کی، بعد ازاں ان احتجاجی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker