پاکستانتازہ ترین

عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں ؟ اہم خبر

گزشتہ دو سالوں کی طرح رواں سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کر نسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیےجائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے رواں سال عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب شہری نئے نوٹوں کے حصول کیلئےپرائیویٹ بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی پر معذرت کی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئےنوٹ جاری نہ ہونےکی وجہ سے اس سال بھی شہریوں کو کاپیاں جاری نہیں ہو سکیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker