پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کے جکارتہ میں موجود 2 طیاروں کا پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے تجاوز

قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔

پی آئی اےکے دو لیزنگ طیارے ائیربس 320 ستمبر 2021 سے جکارتہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پارکنگ فیس ایک ماہ کی 6 لاکھ ڈالر ہے، دونوں طیاروں کی 26 ماہ کی پارکنگ فیس 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیزنگ کمپنی سے تنازع پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتہ ائیرپورٹ پر کھڑے ہیں۔

آڈیٹر نے معاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کرلیے ہیں، طیارے جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker