انٹرنیشنل

یو اے ای کا ایران جنگ بڑھنےکی صورت میں مالی بیک اپ کیلئے امریکا سے رابطہ، امریکی میڈیا

امریکی جریدہ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق متحدہ عرب امارت نے ممکنہ مالی بحران سے نمٹنے کیلئے امریکا سے رابطہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران جنگ بڑھنے کی صورت میں متحدہ عرب امارات مالی بیک اپ کا خواہشمند ہے اور اسی سلسلے میں متحدہ عرب امارات نے ڈالر سپورٹ کیلئے امریکا سے بات چیت شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک کے گورنر خالد بلاما کی امریکی حکام سے اہم ملاقات ہوئی، اس دوران کرنسی سواپ لائن کے ذریعے ڈالر تک رسائی پر غور کیا گیا، اماراتی حکام کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے واشنگٹن میں مذاکرات ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اب تک جنگ کے بڑے معاشی اثرات سے محفوظ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker