انٹرنیشنل

مالی: باغیوں کے حملے میں وزیر دفاع جاں بحق، فوج اور باغیوں میں چھڑپیں جاری

مغربی افریقی ملک مالی کے وزیرِ دفاع باغیوں کے حملے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ دارالحکومت اور دیگر شہروں کے قریب فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی دوسرے روز بھی جاری ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیرِ دفاع ساديو كامارا اپنے گھر پر ہونے والے کار بم حملے میں جاں بحق ہوئے۔ ان کے ساتھ ان کی دوسری اہلیہ اور دو پوتے بھی جاں بحق ہوئے۔ یہ حملہ باماکو کے قریب فوجی حکومت کے گڑھ کاتی میں کیا گیا جس کی تصدیق اہلِ خانہ اور ایک سرکاری اہلکار نے کی۔

ہفتے کے روز ہونے والے یہ مربوط حملے طوارق باغیوں کے اتحاد ایف ایل اے اور شدت پسند گروہ جے این آئی ایم کی جانب سے کیے گئے جنہوں نے ملک کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق طوارق باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ ایک معاہدے کے تحت مالی کی فوج کی حمایت کرنے والی روسی افواج کو شمالی شہر کدال سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ باغیوں کا دعویٰ ہے کہ کدال شہر پر اب ان کا مکمل کنٹرول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker