بزنس

پاکستان کا ایران کو تجارت میں سہولت دینےکا فیصلہ، ایران کوپاکستان سےکسی تیسرے ملک کیلئے تجارت کی اجازت دیدی گئی

پاکستان نے ایران کو تجارت میں سہولت دینے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کےذریعےکسی تیسرےملک کے لیے ایران کو تجارت کی اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے پاکستان کے ذریعے سامان ٹرانزٹ آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ، ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ1950میں ترامیم کردی ہے، حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم ان ٹرانزٹ اشیاکی نقل وحمل پرلاگو ہوگا جو کسی تیسرے ملک سے روانہ ہوں، ٹرانزٹ اشیا پاکستان کے ذریعے ایران کے کسی مقام تک پہنچائی جائیں گی۔

پاکستان کی جانب سے سامان کی نقل وحمل کےلیے روٹس کا تعین بھی کردیاگیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر، پورٹ قاسم، لیاری، اورماڑہ، پسنی اورگبد روٹس میں شامل۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی پورٹ قاسم ، خضدار، دالبندین، تفتان،گوادر اور تربت کے راستےحکم نامےکاحصہ ہیں جبکہ ہوشاب، پنجگور، ناگ، بیسیمہ، خضدار، کوئٹہ/لک پاس اور نوکنڈی کے راستے بھی حکم نامے میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سامان کی نقل و حمل کسٹمز ایکٹ 1969کے تحت بنائےگئےقواعد کے تحت اور ایف بی آرکی جانب سےمقررکردہ طریقہ کارکےمطابق ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker