
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
حیدر آباد کنگز مین نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 244 رنز بنائے۔
حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ عثمان خان 54 اور کوشال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز 17.1 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ نے بھرپور مزاحمت کی، وہ 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا اور راولپنڈیز کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرگئیں۔
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے 4 اور عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہےکہ 245 رنز کے ہدف کے جواب میں راولپنڈیز 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، حیدرآباد کنگزمین کو پلے آف تک رسائی کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک روکنا تھا۔
حیدر آباد کنگز مین کے پلے آف میں پہنچنے کے باعث دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔



