انٹرنیشنل
واٹس ایپ پرائیوٹ چیٹ بھی سائبر قانون سے مستثنیٰ نہیں، یو اے ای میں شہریوں کو سخت وارننگ جاری
اماراتی حکام نے شہریوں کو سائبر لاز کی پاسداری کرنے کے لیے سخت تنبیہ جاری کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سائبر لاز کی پاسداری کریں، واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹس بھی سائبر کرائم قانون سے مستثنیٰ نہیں، بغیر اجازت اسکرین شاٹس یا گفتگو شیئر کرنا بھی غیر قانونی ہے۔
حکام کے مطابق جھوٹی یا گمراہ کن معلومات فارورڈ کرنا سزا کا باعث بن سکتا ہے، عرب امارات میں جرمانہ ڈھائی سے 5 لاکھ درہم تک ہو سکتا ہے، واٹس ایپ کا گروپ ایڈمن بھی غیر قانونی مواد پر ذمے دار ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ غیر تصدیق شدہ خبر شیئر کرنا بھی جرم بن سکتا ہے، عوام ہوشیار رہیں۔



