انٹرنیشنل

آج بھی خود کو ایسا محسوس کرتا ہوں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتا تھا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے۔

واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتا چل جاتا تھا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے۔

امریکی صدر نے دورہ چین کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہو گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker