انٹرنیشنل

فیفا کے اگلے ورلڈ کپ کے حوالے سے بڑی خبر

فٹبال کی عالمی تنظیم ’فیفا‘ نے 2030 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فیفا کو اپنے مجوزہ نجی سرمایہ کاری منصوبے پر رکن تنظیموں کی سخت مخالفت کا سامنا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق فیفا نے 64 ٹیموں کی تجویز کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقی عمل شروع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے اقتصادی، انتظامی اور کھیل پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اداروں کی تلاش جاری ہے۔

فیفا کی جانب سے اس حوالے سے جاری ایک دستاویز کے مطابق منتخب ہونے والے ادارے کا انتخاب 14 اگست کو کیا جائے گا، جب کہ اسے 11 ستمبر تک رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس معاملے پر رواں سال ہی کوئی فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو پہلے ہی ورلڈ کپ کے بعض تجارتی حقوق نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کی مجوزہ منصوبہ بندی پر تنقید کی زد میں ہیں۔

جیانی انفینٹینو کے سینئر مشیر کارلوس کورڈیرو نے اس فیصلے کو ’فٹ بال کے لیے برا فیصلہ‘ قرار دیتے ہوئے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker