پاکستان

اُمید ہے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ ہموار ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن معاہدے کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس کی جانب سے پیش کیے گئے امن معاہدے کے مسودے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ ہموار کریں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس پیش رفت کے حصول میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ خصوصی داد کے مستحق ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں یہ بورڈ آف پیس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ اس پیشرفت کے بعد غزہ امن منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ ہموار کریں گی، جو بین الاقوامی قانونی اصولوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک قابلِ اعتماد اور مقررہ مدت پر مبنی سیاسی عمل کے ذریعے ممکن ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس عمل کے نتیجے میں 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker