بلوچستان
نوکنڈی: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، دو افراد جاں بحق

نوکنڈی: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، دو افراد جاں بحق
نوکنڈی میں آج مغرب کے بعد نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ملک وسیم اور عبدالقدیر جمالدینی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
دونوں جاں بحق افراد کی میتیں انڈس اسپتال نوکنڈی منتقل کی گئیں، جہاں ضروری طبی کارروائی اور ڈریسنگ کے بعد اسپتال کے عملے نے ایمبولینس کے ذریعے میتیں ان کے گھروں تک پہنچا دیں۔



