پاکستانتازہ ترین

فیصل آباد: پاک آرمی کےگلزار نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فیصل آباد: پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

فیصل آباد میں رستمِ پاکستان کے فائنل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو پچھاڑ کر رستمِ پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔

ونر کو 5 لاکھ روپے اور رنر اپ کو 3 لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔

فائنل سے قبل ملک کے مختلف شہروں کے نامور پہلوانوں کے مابین 20 مقابلے ہوئے، شائقین کی بڑی تعداد نے رستمِ پاکستان دنگل سمیت پہلوانوں کی زور آزمائی کے مقابلے دیکھے اور پہلوانوں کو خوب داد دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker