تازہ ترینبلوچستان

الیکشن کمیشن نے سردار اختر مینگل کی قو می اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار جان مینگل کی قومی اسمبلی جبکہ بلوچستان اسمبلی کے پانچ ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کردی۔جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے 15 جنوری تک اپنے ، اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیںجس کی بناء پر ان کی رکنیت معطل کردی گئی ہےاعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ارکان سابق وزیراعلی و نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی ، پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج ، جمعیت علماء اسلام کے میر ظفر اللہ زہری اور صفیہ بی بی نے بھی اپنے اقر اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں جس کی بناء پر ان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker