تازہ ترینپاکستان

پاک ایران بارڈر کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق،تعلق صوبہ پنجاب سے ہے

ایران میں پاک ایران بارڈر کے قریب سیستان و بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 پاکستانی شہری قتل، ایرانی میڈیا
مانیٹر نگ ڈیسک : ایرانی میڈیا حال وش کے مطابق ہفتے کی صبح سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں ہیز آباد میں کم از کم 8 پاکستانی شہری جو گیرج میں کام کرتے تھے کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
قتل ہونے والے پانچ افراد کی شناخت دلشاد، دکان کا مالک، اس کے ساتھ اس کے بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر شامل ہیں تمام افراد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے بتایا جارہا ہے ۔
حال وش کے مطابق حملہ آوروں نے گیراج کی دکان میں گھس کر کے وہاں موجودتمام افراد کے ہاتھ پاوں باندھ کران کو گولیاں مار دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker