پاکستان
افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افرادشہید

بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان نے پاک افغان سرحد پر باجوڑ کے مقام پر پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان نے سول آبادی پر بلا اشتعال جارحیت کی، یہ بلااشتعال جارحیت باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلا اشتعال گولہ باری میں ایک ہی گھر سےخاتون اور 2بچوں سمیت 3افراد شہید ہوئے۔



