پاکستان

مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزارت توانائی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام

لاہور: ملک مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسکوز ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے کم نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت توانائی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام ہوگئی اور ڈسکوز کو لوڈ بیلنس کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق صنعتوں کو بھی لوڈشیڈنگ شیڈول میں شامل کردیا گیا ہے، انڈسٹری کے لیے 2 سے3 گھنٹے بجلی بندش کا آغاز کیا گیا ہے جب کہ بندپاورپلانٹس کو دوبارہ چلانے پر غور شروع کیا جارہا ہے، اسکے علاوہ ہائیڈل پیداواربڑھانے اور مزید 90 ملین کیوبک گیس حاصل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ طلبہ کے لیے عذاب بن گئی، لوڈشیڈنگ کے باعث امتحانات کی تیاری کرنیوالے طالب علموں کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے جس پر والدین نے امتحانات کے دوران حکومت سےلوڈشیڈنگ رکوانے کامطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker