بزنس

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اظہارِ اطمینان

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کی تعریف کی اور کہا کہ اصلاحاتی پروگرام پر مؤثرعملدرآمد اور معیشت میں استحکام آیا ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، مضبوط معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ ساختی اصلاحات جاری رکھنا ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker