پاکستان

حکومت نے جانوروں پر ظلم کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: حکومت نے جانوروں پرظلم کی روک تھام کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی نےکمیٹی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کریں گے جب کہ کمیٹی ارکان میں وزیرمملکت داخلہ، ماحولیاتی کارکن اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ٹی او آر کے مطابق کمیٹی کا مقصد جانوروں کے تحفظ کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی اقدامات مضبوط بناناہے جب کہ کمیٹی کوغیرقانونی جنگلی حیات کی تجارت، اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ٹی او آر میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی حکومت کو بے گھر جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی منصوبے پیش کرے گی، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی کو 27 اپریل 2026 تک اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker