پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرنی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کا خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے 11-12 اپریل کو مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے پر صدرپزشکیان اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے ایرانی صدرکو سعودی عرب، قطر اور ترکیے سمیت مختلف عالمی رہنماؤں کےساتھ حالیہ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے امن کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط عزم پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker