پاکستان

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اسکیم الرٹ میں شہریوں سے کہا گیا کہ وہ جعلی کالز اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں، اسکیمرز ان کی ذاتی معلومات چوری کرنے کیلیے خود کو پی ٹی اے، بینک یا کورئیر سروسز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا کہ کبھی بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر، او ٹی پی یا پاس ورڈ ہرگز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل بیلنس میں غیر متوقع کٹوتیوں پر پی ٹی اے کا اہم بیان

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی فراڈ یا جعلی پیغام کی شکایت complaint.pta.gov.pk یا PTA CMS APP (گوگل پلے یا ایپل اسٹور) کے ذریعے رپورٹ کریں۔

گزشتہ روز پی ٹی اے نے جعلی سمز کے اجرا سے بچنے کیلیے ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ چوک چوراہوں، بازاروں سے مفت سم نہ لیں اور نئی سم موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائز سے لیں۔

اس میں کہا گیا تھا کہ شہری یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی اجازت کے بغیر کوئی سم آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو، مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق نہ کروائیں، دھوکا دہی سے آپ کے نام پر دوسری سم بھی جاری ہو سکتی ہے۔

پی ٹی اے نے یہ بھی کہا تھا کہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ اضافی اور غیر استعمال شدہ سمز کو فوری طور پر بلاک کروائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker