
فلسطینی صحافی جلال محمود الفرا کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت امت مسلمہ کا لیڈر بن چکا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان کوئی معاہدہ ہو جائے تو اس سے اسرائیل کمزور ہوگا اس کا فائدہ فلسطین اور کشمیر کو ہوگا۔
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں سب بڑا مسئلہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کا ہے، مسجد اقصیٰ کی آزادی کا ہے، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
پروگرام میں شریک فلسطینی صحافی جلال محمود الفرا کا کہنا تھا کہ جب تک مشرق وسطیٰ میں آزاد خود مختار ریاست فلسطین قائم نہیں ہوتی اس وقت تک مسئلہ حل نہیں ہوگا، پاکستان اس وقت امت مسلمہ کا لیڈر بن چکا ہے۔



