پاکستان

سرکاری ملازمین کے لئے اچھی خبر

اسلام آباد: پاکستان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم بجٹ تجاویز میں اس اضافے پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کے لیے اضافی سہولتیں بھی متعارف کرا سکتی ہے۔ تاکہ بڑھتی مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو ملک بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو فائدہ ہو گا۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی مالی گنجائش اور مجموعی بجٹ حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker