پاکستان

نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 4 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے نواحی علاقے میاں عیسیٰ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker