تاریخ اس قدم کو یاد رکھے گی جب شہبازشریف نے نعرہ لگایا ریاست کو بچاؤں گا سیاست کی پرواہ نہیں، عطاتارڑ
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نےکہا تاریخ اس قدم کو یاد رکھےگی جب شہبازشریف نے نعرہ لگایا ریاست کو بچاؤں گا سیاست کی پرواہ نہیں،ایسے وقت میں حکومت سبھالی اورمعیشت کو سنبھالا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بجٹ کو لے کر مثبت اقدامات کیے گئے ہیں ان کی تعریف ضرور ہونی چاہیے،تنخواہ دارطبقے کو بجٹ میں خاطر خواہ ریلیف دیا گیا ہے یہ ریلیف تمام تنخواہ دار لوگوں کیلئے ہے 50ہزار اور اس سے نیچے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہے 50ہزار سے1لاکھ تنخواہ پر 1فیصد ٹیکس ہے 6 لاکھ سے اوپر تنخواہ مطالبے کو پورا کیاگیاہے۔
وزیراطلاعات نےکہا ایف بی آر اصلاحات کےتحت قوم کوبڑا ریلیف دیاگیا ہےاس کے اثرات ایک ایک شہری تک جائیں گے،ملک میں منصفانہ سسٹم لگادیاگیاہے،ٹیکس نہ دینے والےکا بوجھ ٹیکس دینے والا نہیں اٹھائے گاسب سے بڑی تکلیف دہ بات یہ تھی کہ ٹیکس نہ دینے والے کا بوجھ ٹیکس دینے والا اٹھاتا ہےملک میں 36لاکھ ریٹیلر ٹیکس نیٹ سے باہر تھا، انکی اپنی درخواست تھی کہ ہمیں کسی نہ کسی صورت ٹیکس نیٹ میں لائیں میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن نے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فنڈز دیئے۔
مزید کہا کہ 5، 10مرلہ گھر،پلاٹ پرٹیکس دیناپڑتاتھا،بجٹ میں انہیں بھی بڑا ریلیف دیا گیا ہے، ہاؤسنگ سیکٹر کو مزید تقویت ملےگی،وزیراعظم کی خصوصی کاوش کےتحت ہاؤسنگ سیکٹرکو ریلیف دیاگیا، سیمنٹ، سریا،فٹنگز، مختلف انڈسٹریزکا اس میں حصہ ہوتا ہےاپناگھراسکیم میں محروم طبقات کو ایک کروڑ تک قرضہ ملےگا 90 ارب روپےمختص کیےجاچکے ہیں، 11ارب اب تک لگ چکے ہیں لوگوں کو سستا گھر بھی ملے گا۔



