پاکستان

فائر سیفٹی آگاہی مہم: مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات رکھنا لازمی قرار

موٹر وے پولیس نے شہریوں اور ان کے مال و اسباب کے تحفظ کیلئے ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم کے تحت قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سیفٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں میں آگ بجھانے والے فعال آلات کا ہونا ضروری ہے اور خلاف ورزی پر 24 جون کے بعد کارروائی ہوگی ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم 24 جون تک جاری رہےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker