پاکستان
افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی زمین پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے: خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بنوں میں معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا، اب وقت آگیا ہے کہ اتحاد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور دہشت گردوں کو شکست دی جائے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پچھلے سال شکست کے بعد افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی زمین پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آزادکشمیر میں امن تباہ کرنےکی بھارت کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایسے عناصر کار فرما ہیں جو بھارت کی ایما پر آزادکشمیر میں جو قربانیاں ہیں ان کو بھول رہے ہیں۔



