پاکستان
ایک ہی دن بھرتی، ایک ساتھ شہادت، کمالیہ کے 2 دوستوںکے لازوال قربانی
ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کا عہد سچ ثابت ہو گیا۔

پاک فوج کے 2 جوانوں نے اکٹھے جینے اور مرنے کا عہد سچ کر دکھایا، کمالیہ کے دو سچے دوستوں کی پاک فوج میں اکٹھے بھرتی سے لے کر بلوچستان کے علاقے بیلا میں وطن کی خاطر ایک ساتھ جامِ شہادت نوش کرنے تک کی لازوال داستان نے پورے علاقے کو اشکبار کر دیا ہے۔
کمالیہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 664/5 گ ب کے رہائشی محمد بلال اور محمد عثمان نہ صرف بچپن کے گہرے دوست تھے بلکہ ایک ہی دن پاک فوج کا حصہ بنے، ہمیشہ ایک ساتھ چھٹی آتے اور ان کا دوستوں کا حلقہ بھی ایک ہی تھا، اور اب مٹی کا قرض چکاتے ہوئے دونوں جگر گوشوں نے شہادت کا رتبہ بھی ایک ساتھ پایا، جنہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔



