پاکستان
لیفٹیننٹ کرنل لئیق شہید کی چوتھی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
آج لیفٹیننٹ کرنل لئیق شہید کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے۔ وہ پاک فوج میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں کوئٹہ میں انجام دے رہے تھے۔

13 جولائی 2022 کو لیفٹیننٹ کرنل لئیق اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ زیارت سے کوئٹہ واپس آ رہے تھے کہ راستے میں دہشت گردوں نے انہیں اغوا کر لیا۔ بعد ازاں تعاقب کیے جانے پر دہشت گردوں نے انہیں شہید کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فرار ہوتے وقت دہشت گرد اپنے زیرِ استعمال دیسی ساختہ بم (IEDs) اور متعلقہ سامان بھی موقع پر چھوڑ گئے۔
لیفٹیننٹ کرنل لئیق شہید نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کی قربانی کو پاک فوج اور پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔



