پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور چین کا سی پیک 2.0، تجارت، سرمایہ کاری میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے سی پیک 2.0، تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی اور خطے سمیت عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نےسی پیک 2.0، تجارت، سرمایہ کاری میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جب کہ پاکستان اور چین نے ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید برآں پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو آپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پربھی دستخط کردیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker