پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر آکاش کے قاتل بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور لوٹ مار میں ملوث ہیں، دوران تفتیش انکشاف

کراچی: کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔

گرفتارملزمان سے کلفٹن تین تلوار کے قریب 13 جولائی کو ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق واقعے میں ملوث گرفتار تینوں ملزمان اسلم عرف بابا، رام چند اور انیل نے ابتدائی تفتیش کےدوران بتایا کہ ڈکیت گینگ کاسرغنہ اسلم عرف بابا اور دیگر کارندے قائد آباد کے رہائشی ہیں۔

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: واردات میں نا معلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف

ملزمان نے بتایا کہ واردات میں اسلم بابا اوردیگرسمیت ایک لڑکی بھی شامل تھی۔

دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہےکہ بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا تھا کہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker