پاکستان

زمین نام نہ کرنے پر شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا

چنیوٹ میں زمین کے تنازع پر شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا ہے۔

چنیوٹ کے نیکوکارہ گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ملزم نواز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 30 اگست کو بیوی کو قتل اور بچوں کو ساتھ لے گیا تھا، ملزم نے تینوں بچوں علی نواز، صبا زہرہ، ام بنین کو بھی قتل کرکے قبرستان میں دفنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ صدر میں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کررکھا تھا جبکہ جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شوہر نے اہلیہ کو زمین نام کرنے کا کہا جس پر اہلیہ نے جواب دیا کہ اس نے یہ اپنے بچوں کے لیے رکھی ہے جس پر ملزم نے طیش میں آکر مقتولہ اور بچوں کی جان لے لی۔

تفتیشی حکام کے مطابق بچوں کی تلاش کے لیے قبرستان میں کھدائی کی گئی اس دوران تینوں بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker