Punjab

وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کےکاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کر دیا۔

رجسٹرڈ کاشتکاروں کو خریداری مراکز سے فی ایکڑ 10بوری باردانہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں سے 3500 روپے فی من گندم فوری خریدنے کی ہدایت بھی کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں کسان کارڈ ہولڈرز سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں 3500 روپےمن گندم خریدنے کے 72 گھنٹے کے اندر کاشتکاروں کو ادائیگی ضروری قرار دی گئی۔صوبائی اور ڈویژنل سطح پر اسٹریٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دیں جو گندم خریداری کے امور کی مانیٹرنگ کریں گی۔

وزیراعلیٰ نے ”ورک وِد پنجاب گورنمنٹ“پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ایگریکلچر گریجویٹس سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ کسان کارڈ سے 100ارب روپے کے قرضوں کے اجراء کا ریکارڈ قائم ہوا ، 99 فیصد وصولی کا ریکارڈ بھی بن گیا۔کسان کارڈ کے ذریعے 9لاکھ کاشت کاروں کی رجسٹریشن ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے رجسٹریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیاکہ ڈسکہ میں ہارویسٹر کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے لوکل مینوفیکچرز سرگرم عمل ہیں۔گرین ٹریکٹر اسکیم اور ایگریکلچر میکانائزیشن کی وجہ سے مقامی انڈسٹری فروغ پانے لگی ہے،گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 30 ہزار ٹریکٹرز کا ہدف ہے، 20 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے، وزیراعلیٰ کے تاریخ ساز پراجیکٹس پر 88فیصد کسانوں نےاعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker